میزورم کے سابق گورنر اور سینئر ایڈوکیٹ سوراج کوشل کا آج انتقال ہوگیا۔ وہ سابق مرکزی وزیر سشما سوراج کے شوہر تھے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے میزورم کے سابق گورنر اور سابق رکن پارلیمنٹ سوراج کوشل کے انتقال پر دُکھ کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں صدر جمہوریہ مرمو نے اُن کی صاحبزادی اور رکن پارلیمنٹ بانسری سوراج، خاندان کے دیگر افراد اور اُن کے چاہنے والوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ جناب سوراج کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
Site Admin | December 4, 2025 9:28 PM
میزورم کے سابق گورنر اور سینئر ایڈوکیٹ سوراج کوشل کا آج انتقال ہوگیا۔ وہ سابق مرکزی وزیر سشما سوراج کے شوہر تھے