میزورم میں، آسام رائفلز اور دیگر قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے 11 کروڑ 53 لاکھ روپے مالیت کی منشیات ضبط کی ہیں اور دو خواتین سمیت منشیات فروخت کرنے والے پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ایک دفاعی ترجمان نے کہا کہ Vaseikai سے Lunglei تک منشیات کی نقل و حرکت سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے، Lunglei ضلع میں علاقے کی گھیرا بندی شروع کی گئی۔ گھیرا بندی کی کارروائی میں ایک مشتبہ گاڑی کو روک کر منشیات برآمد کی گئی، جس کی تخمینہ مالیت 10 کروڑ 43 لاکھ روپے ہے۔
دو دیگر الگ الگ کارروائیوں میں، آسام رائفلز کے دستوں نے میزورم کے Champhai ضلع سے 81 لاکھ روپے مالیت کے غیر ملکی سگریٹ بھی ضبط کیے اور 29 لاکھ روپے کی ہیروئن کے ساتھ تین افراد کو گرفتار کیا۔×