میزروم، ملک کی پہلی مکمل طور پر خواندہ ریاست بن گئی ہے، جو ریاست کے تعلیمی سفر میں ایک تاریخی سنگ میل ہے۔ تعلیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے اس حصولیابی کیلئے میزورم کے لوگوں کو مبارک باد دی ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر جناب پردھان نے کہا کہ یہ ریاست کیلئے ایک یادگار اور باعث فخر لمحہ ہے اور ملک کیلئے بھی باعث افتخار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جامع کوششوں، ریاستی حکومت اور عوام کے عزم کا نتیجہ ہے۔ وزیر موصوف نے امید ظاہر کی کہ میزورم کی اس حصولیابی سے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ترغیب حاصل ہوگی۔×
Site Admin | May 21, 2025 3:25 PM
میزروم، ملک کی پہلی مکمل طور پر خواندہ ریاست بن گئی ہے