میجر سندیپ اُنّی کرشنن کی یاد میں آج نیشنل سکیورٹی گارڈ NSG کے 26 خصوصی Composite گروپ نے ممبئی میں ایک Cyclothon کا اہتمام کیا۔ میجر اُنّی کرشنن 26/11 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے ایک دِلیر سورما تھے، جنہیں اشوک چکر سے سرفراز کیا گیا تھا۔
اِس پروگرام کا مقصد نیشنل سکیورٹی گارڈ کے یومِ تاسیس کی تقریبات کے آغاز کے سلسلے میں Cervical کینسر اور Fit India مہم کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔ اِس پروگرام میں NSG کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ 250 سے زیادہ ماہر سائکل چلانے والوں نے حصہ لیا، جو جسمانی تندرستی، اتحاد، ڈسپلن اور قومی فرائض کے مشترکہ جذبے کی عکاسی کررہے تھے۔
Site Admin | October 12, 2025 2:46 PM
میجر سندیپ اُنّی کرشنن کی یاد میں آج نیشنل سکیورٹی گارڈ NSG کے 26 خصوصی Composite گروپ نے ممبئی میں ایک Cyclothon کا اہتمام کیا