میانما کی مغربی ریاست Rakhine میں Kyauktaw علاقے میں دو پرائیویٹ بورڈنگ اسکولوں پر میانما کی فوج کے فضائی حملے میں ہائی اسکول کے کم از کم 19 طلبا مارے گئے جبکہ 20 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ Arakan آرمی اور امدادی ایجنسیوں کے مطابق یہ حملہ کَل رات دیر گئے اُس وقت کیا گیا جب طلبا سو رہے تھے۔ مرنے والے طلبا کی عمر15 سے21 سال کے درمیان بتائی گئی ہے۔ مقامی میڈیا کے ایک ادارے Myanmar Now نے اطلاع دی ہے کہ ایک جنگی ہوائی جہاز سے ہائی اسکول پر 500 پائونڈ کے دو بم گرائے گئے اور اِن اسکولوں کو شدید نقصان پہنچا۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ اسکول ایسے علاقے میں واقع ہیں جس پر Arakan آرمی نے قبضے کا دعویٰ کر رکھا ہے اور میانما کی سرکار کے خلاف وہ نبردآزما ہے۔ اُدھر ایک بیان میں یونیسیف نے اِس حملے کی سخت مذمت کی ہے اور اِسے ایک وحشیانہ حملہ قرار دیا ہے۔
Site Admin | September 13, 2025 9:40 PM
میانما کے Kyauktaw علاقے میں دو پرائیویٹ بورڈنگ اسکولوں پر فوج کے فضائی حملے میں کم از کم 19 اسکولی طلبا مارے گئے ہیں