ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 31, 2025 9:47 PM

printer

میانما میں نئی مرکزی حکومت کی تشکیل کا اعلان کیا گیا ہے جس کی قیادت وزیر اعظم U Nyo Saw کریں گے

آج میانما کی قومی دفاعی اور سکیورٹی کونسل NDSC نے نئی مرکزی حکومت اور ملک کے سکیورٹی اور امن کمیشن کی تشکیل کی۔ میانما کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے مطابق مرکزی حکومت کی قیادت U Nyo Saw بطور وزیر اعظم کریں گے اور ملک کے سکیورٹی اور امن کمیشن کے صدر سینئر جنرل Min Aung Halaing ہوں گے۔ NDSC نے دفاعی سروسز کے کمانڈر اِن-چیف کو اعلیٰ اختیارات منتقل کرنے کے حکم کو رد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ میانما کی سرکاری انتظامی کونسل کے ایک ترجمان Zaw Min Tun نے کہا ہے کہ NDSC نے عام انتخابات کرانے کیلئے ایمرجنسی کو ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ فروری 2021 میں اُس وقت کے کارگزار صدر U Myint Swe نے ایک سال کیلئے ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا اور دفاعی سروسز کے کمانڈر اِن-چیف کو اعلیٰ اختیارات منتقل کردیئے تھے۔