March 28, 2025 10:08 PM

printer

میانما میں شدید زلزلہ آنے سے کم از کم 144 افراد مارے گئے ہیں اور 700 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں

میانما اور تھائی لینڈ میں آج سہ پہر سات اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ آیا۔ بینکاک میں کم از کم تین افراد مارے گئے اور ایک زیرِ تعمیر بلند عمارت ڈھہ گئی۔ زلزلے کا مرکز میانما میں Mandalay کے مقام پر بتایا گیا ہے۔ اس کے بعد چھ اعشاریہ چار شدت کے زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کئے گئے۔ میانما کی فوجی سرکار نے چھ خطوں میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے۔ اُدھر بینکاک میں زلزلے کے بعد 90 افراد لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ بینکاک میں زلزلے کے بعد بڑے پیمانے پر دہشت پھیل گئی اور عمارتیں لرز اٹھیں۔ لوگ اپنے دفاتر، شاپنگ مالز اور اپارٹمنٹس سے باہر نکل آئے۔

تھائی لینڈ کی وزیر اعظم Paetongtarn Shinawatra نے زلزلے کے اثرات کا جائزہ لینے کیلئے ایک ایمرجنسی میٹنگ طلب کی۔

میانما میں زلزلے سے Mandalay کے مقام پر تاریخی اہمیت کے حامل مقامات کو نقصان پہنچا اور Sagaing میں ایک 90 سال پرانا پُل گِر گیا۔

اُدھر چین میں Yunnan اور Shichuan صوبوں میں زلزلے سے کچھ لوگ زخمی ہوگئے اور املاک کو نقصان پہنچا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔