میانما میں پچھلے ہفتے کے تباہ کُن زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 700 سے زیادہ ہوگئی ہے۔ میانما کے فوجی رہنما Min Aung Hlaing نے کَل ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں کہاکہ یہ تعداد 2 ہزار 719 ہوگئی ہے اور امکان ہے کہ یہ تین ہزار سے زیادہ ہوجائے۔ انہوں نے کہاکہ چار ہزار 521 افراد زخمی ہوئے ہیں اور 441 افراد لاپتہ ہیں۔
اسی دوران ملک میں بچاؤ کا کام زور شور سے جاری ہے۔ بھارت نے ضروری مدد فراہم کرنے کیلئے آپریشن برہمّا شروع کیا ہے، جس میں تلاش اور بچاؤ، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد، قدرتی آفات کی صورت میں راحت اور طبی امداد شامل ہے۔
بھارت نے ابھی تک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 625 میٹرک ٹن امداد اور قدرتی آفات کی صورت میں راحت کا سامان بھیجا ہے۔ برہمّا آپریشن کے تحت یہ سامان 6 طیاروں اور 6 بھارتی بحری جہازوں کے ذریعے پہنچایاگیاہے۔
وزارت خارجہ نے کہاہے کہ ایک بھارتی طبی دستے نے فوجی فیلڈ اسپتال قائم کیا ہے، جس میں ابھی تک 104 لوگوں کا علاج معالجہ کیا گیاہے اور دو بڑے آپریشن کیے گئے ہیں۔
وزارت نے بتایاکہ NDRF، گنگا گھاٹ مندر پر تلاش اور بچاؤ کا کام کر رہی ہے۔
Site Admin | April 2, 2025 9:46 AM
میانما میں زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 700 سے زیادہ ہوگئی ہے۔ بھارت نے آپریشن برہمّا کے تحت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 625 میٹرک ٹن امداد پہنچائی ہے۔