March 29, 2025 2:43 PM

printer

میانما میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ تجاوز کرگئی ہے۔

میانما میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ وہاں کَل ایک بھیانک زلزلہ آیا تھا، جس کی شدت ریختر پیماں پر سات اعشاریہ سات بتائی جاتی ہے۔ فوج کی زیرِ قیادت سرکار نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ایک ہزار دو افراد کی جانیں تلف ہوچکی ہیں اور دو ہزار 376 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ 30 دوسرے افراد لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔ بیان میں یہ کہا گیا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد اور زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ ابھی تفصیلی اعداد و شمار جمع کئے جارہے ہیں۔ زیادہ تر اموات میانمار کے دوسرے سب سے بڑے شہر Mandalay میں ہوئیں، جو کہ اُس جگہ کے سب سے زیادہ نزدیک تھا، جہاں زلزلے کا مرکز تھا۔ اُدھر تھائی لینڈ کی راجدھانی بینکاک سے زلزلے کے سبب چھ افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ملی ہے۔ زخمیوں کی تعداد  26 بتائی جاتی ہے اور 47 لاپتہ ہیں۔ دنیا کے بہت سے ملکوں نے امداد بھیجنا شروع کردی ہے۔ بھارت نے مختلف امدادی سامان کے علاوہ ایک میڈیکل ٹیم اور تلاش اور بچاؤ کا کام انجام دینے والی ایک اور ٹیم بھی وہاں بھیجی ہے۔ بھارت کے 15 ٹن پر مشتمل امدادی سامان کی پہلی قسط ینگون پہنچ گئی ہے۔ اس امدادی سامان میں کمبل، خیمے، Sleeping بیگس، کھانے کے پیکٹ، جنریٹر اور دوسرا ساز و سامان شامل ہے۔ اس کے علاوہ، Peracetamole، اینٹی بایوٹکس، سرنج، دستانے اور بینڈیج وغیرہ بھی وہاں بھیجی گئی ہیں۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے بتایا ہے کہ امدادی سامان کے ساتھ بچاؤ اور کھوج کا کام کرنے والی ٹیم اور ایک میڈیکل ٹیم کو بھی وہاں بھیجا گیا ہے۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ سرکار برابر حالات پر نظر رکھے ہوئے اور امداد کی دو اور کھیپ وہاں بھیجی جائیں گی۔ میانما میں بھارت کا سفارتخانہ وہاں رہنے والے ہندوستانیوں سے برابر رابطہ قائم ہوئے ہے۔ سفارت خانے نے ہندوستانیوں کیلئے بوقتِ ضرورت رابطے کی غرض سے یہ نمبر بھی جاری کیا ہے: پلس – نو پانچ، نو پانچ، چار ایک، نو چھ۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس تباہ کن اور بھیانک زلزلے کے پیش نظر سینئر جنرل Min Aung Hlaing سے ٹیلی فون پر بات کی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، جناب مودی نے کہا کہ انہوں نے جانی نقصان پر گہری تعزیت اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک پڑوسی اور دوست ملک ہونے کے ناطے، اِس مشکل گھڑی میں بھارت کی ہمدردیاں میانما کے ساتھ ہیں اور وہ وہاں کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔