میانما میں آج ایک کے بعد ایک دو زلزلے آئے، جن کی شدت سات اعشاریہ سات اور چھ اعشاریہ چار تھی۔ اطلاع کے مطابق میانما کے منڈالے کا مشہور Ava Bridge، شدید جھٹکوں کے سبب منہدم ہوگیا۔ اِن زلزلوں کا مرکز Sagaing علاقے کے نزدیک تھا۔
تھائی لینڈ کی راجدھانی بنکاک میں، جو میانما سے 900 کلو میٹر دور ہے، بھی شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی وجہ سے لوگوں کو اپنے گھروں سے اچانک باہر آجانا پڑا۔