میانما میں، 7 اعشاریہ 7 شدّت کے تباہ کُن زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار 645 ہو گئی ہے۔

میانما میں، 7 اعشاریہ 7 شدّت کے تباہ کُن زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار 645 ہو گئی ہے۔ 5 ہزار 17 افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ 148 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ اس بات کا انکشاف اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن کونسل نے کل رات کیا۔ اقوام متحدہ کے انسانی امور کے کورآرڈینیشن کے دفتر نے خبر دی ہے کہ ملک بھر میں 5 لاکھ سے زیادہ افراد زندگی بچانے والی دواؤں اور حفظانِ صحت خدمات تک رسائی سے محروم ہیں۔ اس دوران بھارت نے پڑوسی پہلے اور ایکٹ ایسٹ پالیسیوں کے تحت میانما میں زلزلے کے متاثرین کی مدد کے لیے آپریشن برہما شروع کیا۔ بھارت نے سب سے پہلے میانما کی مدد کی۔ آپریشن برہما کے تحت بھارت نے میانما میں کئی ٹن طبّی امداد اور راحتی سامان پہنچایا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔