December 28, 2025 10:07 AM | MAYANMAR POLL

printer

میانمار میں پہلے مرحلے کے عام انتخابات کیلئے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

آج میانمار میں تین مرحلوں میں ہونے والے عام انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے پولنگ جاری ہے۔ 2021 میں فوج کے ذریعے نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کی حکومت کا تختہ پلٹنے کے بعد گزشتہ پانچ برسوں میں پہلی مرتبہ ہونے والی پولنگ ہے۔ فوج کے ذریعے حکومت کا تختہ پلٹنے کے بعد ملک بھر میں عوامی سطح پر شدید مخالفت دیکھنے میں آئی تھی۔

فوج نے حالیہ انتخابات کو کثیر جماعتی جمہوریت کی طرف واپسی قرار دیا ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں ووٹنگ تین مرحلوں میں کرائی جا رہی ہے۔ پہلے مرحلے کے تحت آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے کے تحت 11 جنوری کو اور تیسرے مرحلے کے تحت 25 جنوری کو پولنگ ہوگی۔ آج ملک کے 330 ٹاؤن شپ میں سے 102 میں ووٹنگ ہو رہی ہے، تاہم 56 ٹاؤن شپ میں پولنگ منسوخ کر دی گئی ہے۔x