مہا کُمبھ میلا 2025، پَوش پورنیما کے موقع پر پہلے امرت سنان کے ساتھ شروع ہو گیا ہے۔ لاکھوں عقیدتمند، یاتری اور سیاح، گنگا جمنا اور سرسوتی کے تریوینی سنگم کے مختلف گھاٹوں پر پوِتر ڈبکی لگا رہے ہیں۔ یہ عظیم الشان میلہ مہا شیو راتری 26 فروری تک جاری رہے گا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے پریاگ راج میں مہاکمبھ 2025 کے آغاز پر سبھی کو مبارک باد دی ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر وزیراعظم نے، اُن کروڑوں لوگوں کیلئے اسے ایک خصوصی دن قرار دیا، جو بھارتی اقدار اور ثقافت کا جشن مناتے ہیں۔×
Site Admin | January 13, 2025 3:29 PM
مہا کُمبھ میلا 2025، پَوش پورنیما کے موقع پر پہلے امرت سنان کے ساتھ شروع ہو گیا ہے
