February 25, 2025 10:42 AM

printer

مہا شیوراتری کے موقع پر کَل پریاگ راج میں مہاکمبھ میلے میں امرت اسنان کے لیے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔

پریاگ راج میں تاریخی مہاکنبھ، مہاشیوراتری کے پوتر موقع پر کَل باقاعدہ طور پر اختتام پذیر ہوجائے گا۔ انتظامیہ نے اس موقع کو روحانیت سر سرشار اور شاندار بنانے کیلئے مناسب انتظامات کئے ہیں۔ ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ عقیدت مندوں کی تحفظ اور آسانی کیلئے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں۔ پریاگ راج کے ضلع مجسٹریٹ رویندر کمار مانڈ نے مہاکنبھ کے اختتام کو مقدس بنانے اور اسے یادگار بنانے کیلئے سبھی ضروری انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ انتظامیہ کا مقصد عقیدت مندوں کیلئے سفر کو آسان بنانا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا ہے کہ اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی طرف سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ دی گئیں ہدایات کے مطابق سبھی ضروری اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ عقیدت مندوں کی سلامتی اور آسانی کو ترجیح دی جارہی ہے۔ گھاٹوں اور مندوں کے حدود میں صفائی ستھرائی کی نگرانی کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ پولیس، ہوم گارڈس، NDRF اور انتظامیہ کی ٹیمیں پوری طرح الرٹ رہیں گی تاکہ بھیڑ بھاڑ کو پوری طرح قابو میں رکھا جاسکے۔ جناب مانڈ نے کہا کہ عقیدت مند مہاشیوراتری کے دوران بڑی تعداد میں شیومندروں سمیت مقدس مقامات پر پہنچتے ہیں۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے Lete Hue ہنومان مندر Akashayvat اور سرسوتی Koop سمیت سبھی اہم مقامات پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ درشن کیلئے انتظامات کو آسان بنانے کی خاطر گائیڈنس سینٹر اور مدد کرنے والے بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔