October 28, 2025 9:40 PM

printer

مہاگٹھ بندھن نے بہار اسمبلی انتخابات کیلئے مشترکہ انتخابی منشور جاری کیا ہے۔ اس نے 20 دن کے اندر اندر فی کنبہ ایک مستقل نوکری فراہم کرنے کیلئے قانون لانے کا عہد کیا ہے۔ NDA نے اِسے حقیقت سے پَرے قرار دیا ہے

بہار میں NDA اور مہا گٹھ بندھن سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے آج اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ آج چھٹھ تہوار ختم ہونے کے ساتھ ہی توقع ہے کہ کل سے انتخابی مہم میں تیزی آجائے گی۔
اسی دوران مہا گٹھ بندھن نے آج اپنا مشترکہ انتخابی منشور جاری کیا ہے، جس میں روزگار، صحت، تعلیم اور سماجی بہبود پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
راشٹریہ جنتا دل RJD اور کانگریس سمیت سبھی سات اتحادی پارٹیوں نے مشترکہ طور پر انتخابی منشور جاری کیا۔ منشور میں ہر ایک کنبے کے ایک ممبر کو مستقل نوکری فراہم کرنے کی بات کہی گئی ہے، جس کیلئے سرکار کی تشکیل کے 20 دن کے اندر ہی قانون بنایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کے امیدوار تیجسوی پرساد یادو نے کہا کہ اِس منشور کا مقصد بہار کو ملک میں پہلے درجے کی ریاست بنانا ہے۔نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے کہا ہے کہ منشور میں کچھ بھی نیا نہیں ہے۔ مرکزی وزیر نتیانند رائے نے الزام لگایا کہ اپوزیشن کا منشور حقیقت پر مبنی نہیں ہے اور یہ گمراہ کن ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے مظفر پور کے گائے گھاٹ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے 20 سالہ دورِ اقتدار میں بہار کو ترقی کی راہ پر لایا ہے۔ RJD لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے بھی سارَن ضلعے میں کئی میٹنگوں سے خطاب کیا۔جَن سوراج کے بانی پرشانت کشور نے ارریہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ BJP اور AIMIM، دونوں نے ہی سیمانچل کے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔