March 12, 2025 2:57 PM

printer

مہاکنبھ کے دوران ریلوے نے 17 ہزار سے زیادہ ریل گاڑیاں چلائیں

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ ہولی اور موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران مسافروں کی اضافی بھیڑ سے نمٹنے کیلئے گزشتہ برس 13 ہزار 523 خصوصی ریل گاڑیاں چلائی گئی تھیں۔ لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں جناب ویشنو نے کہا کہ گزشتہ برس یکم اکتوبر سے 30 نومبر تک درگا پوجا، دیوالی اور چھٹ کے دوران 8 ہزار خصوصی ریل گاڑیوں کے پھیرے ہوئے، جس سے تقریباً ایک کروڑ 80 لاکھ مسافروں کو سہولت فراہم ہوئی۔

وزیر موصوف نے یہ بھی معلومات دی کہ مہاکنبھ کے دوران ریلوے نے 17 ہزار سے زیادہ ریل گاڑیاں چلائیں، جن سے چار کروڑ 24 لاکھ مسافروں کو سہولت ہوئی۔×