Coal انڈیا کی معاون کمپنی Mahanadi کول فیلڈ لمیٹڈ MCL اوڈیشہ میں دو نئی کوئلہ کانیں کھولنے کے لیے تیار ہے اور اِن دونوں کانوں سے مجموعی طور پر 3 کروڑ پچاس لاکھ ٹن کوئلہ نکالا جاسکے گا۔ MCL کے چیئرمین اور انتظامی ڈائرکٹر Uday A Kaole نے اوڈیشہ میں کمپنی کے صدر دفتر سمبل پور میں ایک پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔
MCL کے مطابق Subhadra کان سے 2025-26 مالی سال کے آخر تک سالانہ ڈھائی کروڑ ٹن کوئلہ نکالا جاسکے گا۔ Balbhaadra کان میں 2029-30 کے مالی سال تک کوئلے کی پیداوار شروع ہوگی، جو سالانہ ایک کروڑ ٹن ہوگی۔