مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھاکرشنن، مہاتما گاندھی کی برسی کے موقع پر آج جنوبی ممبئی میں، اُن کی یادگار ”مَنی بھون“ گئے۔ گورنر موصوف نے مہاتما گاندھی کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کئے اور دعائیہ جلسے میں شرکت کی۔ اِس موقع پر انہوں نے سبھی سے اپیل کی کہ وہ ذات پات اور مذہب کی تفریق سے بالاتر ہوجائیں۔ انہوں نے بچوں سے کہا کہ وہ سچ، عدم تشدد اور کفایت کی، مہاتما گاندھی کی اقدار پر عمل کریں۔ ممبئی میں مَنی بھون میں، 1917 سے 1934 کے درمیان گاندھی جی رہائش پذیر رہے تھے۔ مہاتما گاندھی نے اسی مدت کے دوران، اسی جگہ سے 1919 میں ستیہ گرہ اور 1932 میں سوِل نافرمانی کی تحریک شروع کی تھی۔ x
Site Admin | January 30, 2025 4:00 PM
مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھاکرشنن، مہاتما گاندھی کی برسی کے موقع پر آج جنوبی ممبئی میں، اُن کی یادگار ”مَنی بھون“ گئے۔