ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 10, 2025 9:42 PM

printer

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے، سوشل میڈیا پر جعلسازی کی سرگرمیوں کا پتہ لگانے کیلئے Garuda Drishti نظام کا آغاز کیا

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا ہے کہ ریاست میں اب دنیا کا ایسا بہترین نظام وٹیکنالوجی موجود ہے جس سے سوشل میڈیا کے ذریعے، فرقے وارانہ منافرت کے حامل واقعات پر قابو پایا جاسکے، جن کی وجہ سے فسادات سرزد ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ Garuda Drishti ٹولز اِس طرح کے افراد کو ڈھونڈ نکالنے میں اہم رول ادا کر رہے ہیں اور اِن سے اُن کے خلاف فوری کارروائی کو یقینی بنانے میں مدد مل رہی ہے۔ وہ Garuda Drishti سوشل میڈیا پر قریبی نظر رکھنے والے اور سائبر انٹلیجنس پروجیکٹ سے متعلق پریزنٹیشن کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر مختلف سائبر مالی جرائم کی تحقیقات کے بعد وصول کئے گئے دس کروڑ روپئے کی رقم تقسیم بھی کی گئی۔ یہ تقریب ناگپور پولیس محکمے کی طرف پولیس بھون میں منعقد کی گئی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں