مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ دیوندر فڑنویس نے کہا ہے کہ دنیا نے آپریشن سندور کے ذریعے خودکفیل بھارت کی فوجی قوت اور میک اِن انڈیا پہل کی کامیابی کو دیکھ لیا ہے۔ وہ آج ناگپور ضلعے کے کھاپڑ کھیڑا پنچایت علاقے میں ترنگا یاترا کے بعد نامہ نگاروں سے خطاب کررہے تھے۔
عالمی منظر نامے پر بھارت کی دفاعی فورسز کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، جناب فڑنویس نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں پاکستان کی فضائیہ اور فوجی اڈوں کو ہونے والے نقصان کو اجاگر کیا گیا ہے اور اِس طرح پاکستان کے وہ فرضی دعوے بے نقاب ہوگئے ہیں، جو وہ عالمی برادری کے سامنے کررہا تھا۔
یہ ترنگا یاترا کھاپڑ کھیڑا پنچایت اور مضافاتی علاقوں سے ہوکر گزری اور مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سابق فوجیوں نے بھی پورے جوش و خروش کے ساتھ اِس میں حصہ لیا۔ x