January 10, 2026 3:09 PM

printer

مہاراشٹر کے نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پوار اور اُن کے چچا NCP کے شرد چندر پوار نے پونے میں میونسپل کارپوریشن کے چناؤ کیلئے مشترکہ منشور جاری کیا ہے

مہاراشٹر کے نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پوار اور اُن کے چچا NCP کے شرد چندر پوار کی زیرِ قیادت نیشنلسٹ کانگریس پارٹی NCP نے پونے میں آئندہ ہونے والے میونسپل کارپوریشن کے چناؤ کیلئے مشترکہ منشور جاری کیا ہے۔ آج پونے میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران جناب پوار، اُن کے چچا اور NCP کی ورکنگ صدر (SP) سُپریا سُولے بھی موجود تھیں۔ اِس موقع پر جناب اجیت پوار نے کہا کہ منشور میں پونے کے اہم بلدیاتی معاملات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ چناؤ منشور میں دوسری باتوں کے علاوہ نلوں کے ذریعے پانی کی سپلائی، ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ کو کم کرنا، صفائی ستھرائی، کثافت پر قابو پانا اور Slum لوگوں کی بازآباد کاری پر توجہ دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔