August 28, 2025 9:51 PM

printer

مہاراشٹر کے ممبئی کے وراڑمیں ایک عمارت کے منہدم ہوجانے سے کم سے کم17لوگوں کی موت ہوگئی ہے

مہاراشٹر میں وِرار ایسٹ ممبئی میں کل رات ایک چار منزلہ عمارت کے منہدم ہونے کے حادثے میں 17 افراد ہلاک اور دیگر 9 زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ Narangi علاقے میں Ramabai Apartments میں پیش آیا۔ NDRF، پولیس اور فائر بریکیڈ کے عملے کی جانب سے چلائی جارہی راحت اور بچائو مہم ابھی جاری ہے۔ اب تک 24 افراد کو بچایا جاچکا ہے۔ حکام کو یہ خدشہ ہے کہ ابھی بھی ملبے میں اور بھی لوگ پھنسے ہوسکتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اِندو رانی جھاکر نے حادثے کی جگہ کا دورہ کیا اور راحت اور بچائو کارروائی کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ دیویندر فزنویس نے اس حادثے کے متاثرین کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرنے والے افراد کے اہل خانہ کو پانچ پانچ لاکھ روپئے کی مالی اعانت دینے کا اعلان کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔