ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 28, 2025 9:48 AM | Ganesh chaturthi

printer

مہاراشٹر کے سب سے بڑے تہوار گنیش چتورتھی کو بھارت کی جدو جہد آزادی کے دوران ایک خانگی رسم سے عوامی جشن میں بدلنے کا سہرا مجاہد آزادی بال گنگا دھر تِلک کو جاتا ہے۔

مہاراشٹر کے سب سے بڑے تہوار گنیش چتورتھی کو بھارت کی جدو جہد آزادی کے دوران ایک خانگی رسم سے عوامی جشن میں بدلنے کا سہرا مجاہد آزادی بال گنگا دھر تِلک کو جاتا ہے۔ اُن کے نظریے نے عقیدت کو برطانوی راج کے خلاف متحدہ طاقت میں بدل دیا، جس کا نتیجہ اِس تہوار کی جدید شکل میں سامنے آیا۔

گنیش اُتسو کو عوامی شکل دینے کا سہرا لوک مانیہ بال گنگا دھر تلک کو جاتا ہے۔ انہوں نے 1893 میں پونے میں، اِس طریقے سے جشن منانے کا آغاز کیا، جس کا بنیادی مقصد انگریزوں کے جاہرانہ حکمرانی کے تحت ہندوستانیوں میں اتحاد اور قوم پرستی کا جذبہ پیدا کرنا تھا۔

اُسی وقت سے یہ تہوار پورے مہاراشٹر میں بڑے پیمانے پر منایا جارہا ہے۔ اِس سال سے مہاراشٹر حکومت نے سرکاری طور پر گنیش اُتسو کو ”ریاستی تہوار“ قرار دیا ہے۔ سبھی شعبوں اور ہر عمر کے لوگ اِس تقریبات میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کرتے ہیں۔

جس طرح بھارتی روایت میں یہ کہا جاتا ہے کہ زندگی میں کم سے کم ایک بار کاشی، وارانسی ضرور جانا چاہیے، اُسی طرح مہاراشٹر کے پونے میں گنیش اُتسو کم سے کم ایک بار دیکھنا چاہیے۔