March 4, 2025 2:53 PM

printer

مہاراشٹر کے خوراک اور شہری رسدات کے وزیر دھننجے منڈے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے

مہاراشٹر کے خوراک، شہری رسدات اور صارفین کے تحفظ کے وزیر Dhananjay Munde نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔ وِدھان بھون میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے، جناب فڑنویس نے بتایا کہ انہوں نے جناب مُنڈے کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے اور اسے آگے کی کارروائی کیلئے گورنر سی پی رادھا کرشنن کے پاس بھیج دیا ہے۔ Beed SIB ضلعے میں Massajog گاؤں کے سرپنچ سنتوش دیشمکھ کے قتل میں، جناب Dhananjay Munde کے ایک قریبی ساتھی کے مبینہ ملوث ہونے کی بات واضح ہونے کی بعد انہوں نے اپنا استعفیٰ پیش کیا ہے۔ اپوزیشن پارٹیاں اور BJP کے ایم ایل اے سُریش Dhas، جناب منڈے کے استعفے کی مانگ کررہے تھے۔ x