مہاراشٹر کی خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر آدِتی تتکرے نے اعلان کیا ہے کہ سرکار آٹھ اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر ”لاڑکی بہن یوجنا“ کے تحت اہل خواتین کو 1500 روپے کی جولائی کی قسط تقسیم کرے گی۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں محترمہ تتکرے نے کہا کہ وزیراعلیٰ دیویندر فڑ نویس، نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کی رہنمائی میں، جولائی کی 1500 روپے کی قسط، مکھیہ منتری ماجھی، لاڑکی بہن یوجنا کے تحت تقسیم کی جائے گی۔ یہ رقم فائدوں کی راست منتقلی کے تحت اہل بہنوں کے بینک کھاتوں میں براہِ راست بھیج دی جائے گی۔x