March 15, 2025 3:04 PM

printer

مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن کی طرف سے کرائے جانے والے تمام مقابلہ جاتی امتحانات اب مراٹھی زبان میں بھی ہوں گے۔

مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ کرائے جانے والے سبھی مقابلہ جاتی امتحانات مراٹھی زبان میں منعقد ہوں گے۔ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دویندر فڑنویس نے ریاستی قانون ساز کونسل میں شیوسینا UBT لیجسلیٹر Milind Narvekar کی جانب سے ایک سوال کے جواب میں یہ اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ MPSC امتحانات پہلے ہی مراٹھی اور انگریزی دونوں زبانوں میں منعقد کئے جارہے ہیں۔ البتہ کورٹ نے اس سے پہلے یہ حکم دیا تھا کہ مخصوص امتحانات، خاص کر زرعی انجینئرنگ سے متعلق امتحانات صرف انگریزی زبان میں ہی منعقد کئے جانے چاہئیں۔ یہ فیصلہ اِن مضامین کی نصاب کی کتابیں مراٹھی زبان میں دستیاب نہ ہونے پر مبنی تھا۔ اس معاملے پر تبادلہ خیال کے بعد مہاراشٹر حکومت نے اس بات کو اجاگر کیا کہ نصاب کی نئی کتابیں، نئی تعلیمی پالیسی کے مطابق مراٹھی زبان میں دستیاب ہوں گی۔ وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ اگر نصابی کتابیں دستیاب نہیں ہوتی ہیں، تو بالآخر امتحانات نئے مواد کی مدد سے مراٹھی زبان میں منعقد کئے جائیں گے۔×