مہاراشٹر نے پردھان منتری سوریہ گھر یوجنا کے تحت ملک میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے سوشل میڈیا پر یہ انکشاف کیا۔ مہاراشٹر نے اس اسکیم کے تحت ایک لاکھ 92 ہزار 936 شمسی توانائی کے پراجکٹوں کی تنصیب کاری کے بعد یہ مقام حاصل کیا ہے۔
پچھلے سال 13 فروری کو اسکیم کا آغاز کیا گیا تھا اور اس سال 10 مارچ تک اسکیم کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں 10 لاکھ 9 ہزار شمسی توانائی کے پراجکٹس کی تنصیب کاری کی جا چکی ہے۔ جناب فڑ نویس نے کہا کہ ہمارا مقصد 2026-27 تک ایک کروڑ کنبوں کا احاطہ کرنا ہے۔