مہاراشٹر میں BJP نے 29 بلدیاتی اداروں میں ہوئے انتخابات میں زبردست جیت حاصل کی ہے۔ مہاراشٹر ریاستی انتخابی کمیشن نے اَب تک 29 بلدیاتی اداروں کی دو ہزار 869 سیٹوں میں سے دو ہزار 784 سیٹوں کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔ BJP اب تک ایک ہزار 372 سیٹوں پر جیت حاصل کرکے واحد سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری ہے۔
BJP اور ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا کے اتحاد نے Brihan ممبئی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں 227 میں سے 118 سیٹیں جیت کر واضح اکثریت حاصل کی ہے۔ شیوسینا UBT، MNS، اورNCP (SP) ، 72 سیٹیں ہی جیت سکی۔ غیر منقسم شیوسینا 25 سال سے میونسپل کارپوریشن میں حکمراں پارٹی تھی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے عوام پر مرکوز حکمرانی کے NDA کے ایجنڈے کو اپنا آشیرواد دینے کیلئے مہاراشٹر کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔