January 15, 2026 9:27 AM

printer

مہاراشٹر میں 29 میونسپل کارپوریشنوں کیلئے پولنگ شروع ہوگئی ہے۔

مہاراشٹر میں 29 میونسپل کارپوریشنوں کیلئے پولنگ شروع ہوگئی ہے۔ 893 وارڈس میں دو ہزار 869 سیٹوں کیلئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ پولنگ صبح ساڑھے سات بجے شروع ہوئی اور شام ساڑھے پانچ بجے ختم ہوجائے گی۔

پیش ہے ایک رپورٹ۔

V-C Prarthana

مہاراشٹر میں بلدیاتی اداروں کے چناؤ میں تین کروڑ 48 لاکھ سے زیادہ ووٹرس حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے۔ چناؤ عمل کیلئے تقریباً 44 ہزار کنٹرول یونٹس اور لگ بھگ 88 ہزار بیلٹ یونٹس کا بندوبست کیا گیا ہے۔ تقریباً دو لاکھ افسروں اور ملازمین کو چناؤ ڈیوٹی پر متعین کیا گیا ہے۔ ووٹنگ میں سہولت کیلئے مہاراشٹر سرکار نے میونسپل کارپوریشن علاقوں میں سبھی دفاتر کیلئے آج چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ خاص طور پر حساس مانے جانے والے پولنگ بوتھوں پر سکیورٹی سخت کی گئی ہے۔ بلدیاتی چناؤ کے ووٹوں کی گنتی کَل کی جائے گی۔

ممبئی سے پرارتھنا کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کیلئے میں ……