مہاراشٹر میں 29 بلدیاتی اداروں کے لیے چناؤ مہم میں تیزی آگئی ہے۔ امیدوار اور سیاسی پارٹیاں، ووٹروں تک پہنچنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی اور ڈجیٹل ٹولز کا استعمال کر رہی ہیں۔ چناؤ مہم کے دوران روایتی عوامی جلسوں، ریلیوں اور پَدیاترا کے علاوہ مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سائنس کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ ووٹروں کی شناخت کرنے، اُن کی ضرورتوں کو سمجھنے اور سیاسی پارٹیوں کے ہاتھوں کیے گئے ترقیاتی کاموں کو اجاگر کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
پُنے شہر میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے مرکزی اور ریاستی سرکاروں کی مختلف فلاحی اسکیموں کو فروغ دینے کیلئے AI پر مبنی ویڈیوز کا استعمال کرتے ہوئے ایک وسیع مہم کا آغاز کیا ہے۔
اسی دوران کانگریس پارٹی اپنے سوشل میڈیا سیل کے ذریعے ڈجیٹل رسائی پر توجہ دے رہی ہے۔
پارٹی، سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارموں پر Reels ویڈیوز اور ڈجیٹل پیغامات کے ذریعے اپنا موقف پیش کر رہی ہے۔