August 11, 2025 9:35 PM

printer

مہاراشٹر میں پونے ضلعے کی Khed تعلقہ میں اُس وقت 8 خواتین ہلاک اور 29 شدید طور پر زخمی ہوگئیں، جب ایک جیپ 100 فٹ گہری کھائی میں جاگری

مہاراشٹر میں پونے ضلعے کی Khed تعلقہ میں اُس وقت 8 خواتین ہلاک اور 29 شدید طور پر زخمی ہوگئیں، جب ایک جیپ 100 فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ اِس میں سوار سبھی خواتین عقیدتمند تھیں، جو کُنڈیشور مندر جارہی تھیں۔ زخمیوں کو علاج کیلئے چندولی دیہی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے اور کچھ کی حالت سنگین بتائی جاتی ہے۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے انسانی جانوں کے اتلاف پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مہلوکین کے ہر کنبے کو وزیرِ اعظم کے قومی امدادی فنڈ سے دو-دو لاکھ روپے کی نقد امداد کا اعلان کیا ہے۔ زخمیوں کو پچاس- پچاس ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ وزیرِ اعلیٰ اور پونے کے Guardian Minister اجیت پوار نے مہلوکین کے کنبوں کیلئے چار – چار لاکھ روپے کی نقد امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔