ممبئی میں آج محض چھ سے آٹھ گھنٹے میں ہوئی 177 ملی میٹر کی شدید بارش سے 14 مقامات پر پانی بھر گیا، جس سے روزمرہ کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔ مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ دیوندر فڑنویس نے کہا کہ شام ساڑھے چھ بجے کے بعد اونچی لہریں اٹھنے کی وارننگ کے پیشِ نظر دفاتر کو مشورہ دیا گیا کہ وہ سہ پہر چار بجے کے بعد ملازمین کو چھٹی دے دیں۔ وزیرِ اعلیٰ نے بتایا کہ ریاست بھر میں چار لاکھ ہیکٹیئر سے زیادہ رقبے کی فصل کو نقصان پہنچا ہے۔ اَلماٹی ڈیم سے پانی کے اخراج کے بارے میں کرناٹک سے بات چیت جاری ہے۔ مضافاتی ٹرینیں دیر سے چل رہی ہیں تاہم میٹرو خدمات پر اثر نہیں پڑا ہے۔ صورتحال سے نمٹنے کیلئے اضافی BEST بسیں تعینات کی گئیں۔ ممبئی کے Napean Sea روڈ علاقے میں ایک دیوار گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
سایَن علاقے میں Don Bosco اسکول کی بس، جس میں 9 افراد سوار تھے، کو سیلابی پانی سے بچا لیا گیا۔ وہیں چیمبور علاقے میں ایک دیوار گر پڑی۔ اِس حادثے میں کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ بھارتی محکمۂ موسمیات نے ممبئی، رائے گڑھ اور پال گھر میں شدید ترین بارش سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ بامبے میونسپل کارپوریشن، BMC نے اسکولوں اور کالجوں میں آدھے دن کی چھٹی کا اعلان کیا اور سبھی رہائشیوں سے ضرورت نہ پڑنے پر باہر نہ نکلنے کی اپیل کی ہے۔ ہنگامی حالات سے متعلق ہیلپ لائن نمبر 1916 اور 100 کام کررہے ہیں۔
Site Admin | August 18, 2025 9:40 PM
مہاراشٹر میں موسلادھار بارش کی وجہ سے معمول کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔ ممبئی کے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے