مہاراشٹر میں ممبئی-گوا شاہراہ پر ایک سڑک حادثے میں پانچ افراد اُس وقت ہلاک ہوگئے، جب اُن کی گاڑی، جس میں وہ سوار تھے، وہ رتناگیری کے نزیک Jagbudi دریا میں جاگری۔ کار کا ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔ یہ موٹر گاڑی ممبئی سے Devrukh جارہی تھی، ڈرائیور اُس کا کنٹرول کھوبیٹھا اور وہ پھسل کر دریا میں جاگری۔ مقامی افراد اور بچاؤ اہلکاروں نے فوری طور پر مدد فراہم کی۔ اس حادثے میں بچ جانے والے واحد شخص کو علاج کیلئے ایک مقامی اسپتال روانہ کردیا گیا۔ حادثے کی اصل وجہ جاننے کیلئے مزید تحقیقات جاری ہیں۔×
Site Admin | May 19, 2025 3:13 PM
مہاراشٹر میں ممبئی-گوا شاہراہ پر ایک سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے