مہاراشٹر میں مراٹھواڑہ کے کئی حصوں، خاص طور پر لاتور، دھارا شیو اور ہنگولی ضلعے میں پچھلے تین دن سے لگاتار بارش ہونے کے سبب سنگین صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ NDRF کے اہلکاروں نے Paranda تعلقے میں Kapilapuri کے مقام پر ایک نوزائیدہ بچے سمیت ایک ہی کنبے کے 9 افراد کو بچاکر باہر نکالا ہے۔ وہاں پانی کی سطح میں خطرناک ڈھنگ سے اضافہ ہوا ہے۔ Vaijapur کے پنچ شیل نگر میں بارش کا پانی کئی مکانوں میں آگیا ہے۔ متعلقہ حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مکانوں میں پانی کے داخل ہونے سے ہونے والے نقصانات کا پنچ نامہ تیار کریں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائی جاری ہے۔
Site Admin | September 24, 2025 3:10 PM
مہاراشٹر میں مراٹھواڑہ کے کئی حصوں، خاص طور پر لاتور، دھارا شیو اور ہنگولی ضلعے میں پچھلے تین دن سے لگاتار بارش ہونے کے سبب سنگین صورتحال پیدا ہوگئی ہے