مہاراشٹر میں شولاپور-پونے قومی شاہراہ پر موہول کے نزدیک ایک افسوسناک سڑک حادثے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ اِس حادثے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
یہ حادثہ کَل رات تقریباً 11 بجے اُس وقت پیش آیا، جب ایک تیز رفتار کار بے قابو ہوکر سڑک کنارے درخت سے ٹکرا گئی۔
تمام متاثرہ افراد Panvel سے Akkalkot جارہے تھے۔ زخمی خاتون کو موہول کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہے۔