مہاراشٹر میں زراعت کے مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے زراعت میں ICAR اور دیگر متعلقہ فریقوں کے درمیان تال میل قائم کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ ایک ملک، ایک زراعت اور ایک ٹیم کے مقصد کو حاصل کیا جاسکے۔ جناب چوہان ناگپور کے سریش بھٹ آڈیٹوریم میں وکست کرشی سنکلپ ابھیان سے متعلق فریقوں کی مشاورت میں وِدربھ خطے کے کسانوں کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔ جناب چوہان نے کہا کہ حکومت، لیب اور لینڈ کے درمیان فرق کو ختم کرنے کیلئے عہد بند ہے۔
زرعی پیداوار میں اضافے پر زور دیتے ہوئے جناب چوہان نے کہا کہ صاف ستھرے پودے کے پروگرام کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے تاکہ نرسری کے پودوں کے خالص اور بیماریوں سے پاک ہونے کو یقینی بنایا جاسکے۔
Site Admin | May 18, 2025 9:42 PM
مہاراشٹر میں زراعت کے مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے زراعت میں ICAR اور دیگر متعلقہ فریقوں کے درمیان تال میل قائم کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ ایک ملک، ایک زراعت اور ایک ٹیم کے مقصد کو حاصل کیا جاسکے
