ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 2, 2025 9:48 AM | Maha Dhammachakra

printer

مہاراشٹر میں، 69 واں دھمّ چکر پرورتن دن آج ناگپور میں منایا جا رہا ہے۔

مہاراشٹر میں، 69 واں دھمّ چکر پرورتن دن آج ناگپور میں منایا جا رہا ہے۔

بھارتی آئین کے معمار ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر نے 14 اکتوبر 1956 کو اپنے لاکھوں حامیوں کے ساتھ ناگپور میں وِجیہ دشمی کے موقعے پر بودھ مذہب اختیار کر لیا تھا۔ اس دن کو یاد کرنے کے لیے ہر سال دھمّ چکر پرورتن دن منایا جاتا ہے۔ 69 ویں دھمّ چکر پرورتن دن کی مرکزی تقریب آج شام ناگپور کی دیکشا بھومی میں منعقد کی جائے گی، جس میں کئی معزز شخصیات شرکت کریں گی۔ دیکشا بھومی استُوپ میں واقعے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی مرکزی یادگار میں اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ہر سال لاکھوں حامی جمع ہوتے ہیں۔ ناگپور ضلع اور شہر انتظامیہ نے عقیدتمندوں کے لیے خاطر خواہ انتظامات کیے ہیں۔

مرکزی ریلوے کا ناگپور ڈویژن ملک بھر سے آنے والے عقیدتمندوں کی سہولت کے لیے اضافی ٹرینیں چلا رہا ہے۔