مہاراشٹر میں، بارش اور سیلاب سے وابستہ واقعات میں گزشتہ 4 دن میں کم از کم 21 افراد کی موت ہوئی ہے۔ ممبئی، تھانے، پال گھر، کونکن اور مہاراشٹر کے دیگر حصوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
اکیلے Nanded ضلعے میں ہی 8 افراد کی موت ہوئی ہے، جو سیلاب سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہے۔ بھارتی موسمیات محکمے کے مطابق ممبئی میں تقریباً 300 ملی میٹر بارش ہوئی ہے، جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ اس کی وجہ سے شہر میں روزمرہ کی زندگی میں خلل پڑ گیا ہے۔ موسمیات محکمے نے آج وِدربھ خطّے کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔
سلامتی کی وجوہات سے پونے اور ممبئی کے درمیان سبھی ریل گاڑیاں مزید احکامات جاری ہونے تک روک دی گئی ہیں۔
اُدھر تھانے اور رائے گڑھ ضلعوں میں آج اسکولوں اور کالجوں کے لیے چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
Mithi دریا کے خطرے کے نشان سے اوپر چلے جانے کے بعد تقریباً ساڑھے تین سو افراد کو بچا کر محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔ اُدھر Modak Sagar Dam سرِ دست 98 فیصد تک بھر چکا ہے اور حکام نے وارننگ دی ہے کہ شدید بارش ہونے سے آج اس کا پانی کناروں سے باہر بہہ سکتا ہے۔ ×