ممبئی اور اُس کے آس پاس کے علاقوں میں لگاتار تیز بارش ہونے سے روزمرہ کی زندگی پھر سے درہم برہم ہوکر رہ گئی ہے۔ کئی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے، جس سے ریل اور سڑک ٹریفک متاثر ہوا ہے۔ ہوائی جہازوں کی خدمات بھی متاثر ہوئی ہیں۔x
کَل شام مضافاتی ٹرین خدمات میں کچھ گھنٹوں کے لیے رکاوٹ پڑی لیکن بعد میں حالات بہتر ہونے کے بعد یہ بحال ہوگئیں۔ Monorail خدمات پر بھی اثر پڑا ہے۔ تیز بارش کے بعد اِن خدمات میں رکاوٹ پڑنے کے تناظر میں دو ایسے واقعات پیش آئے جن میں بچاؤ کارروائی کرنا پڑی۔ میٹھی دریا کے نزدیک رہنے والے تقریباً 500 افراد کو بچایا گیا ہے اور انھیں احتیاطی اقدام کے طور پر محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔ Brihanmumbai میونسپل کارپوریشن BMC نے اسکولوں، کالجوں اور سرکاری دفاتر میں بھی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔