مہاراشٹر سرکار320 سے زیادہ ای۔کامرس، جمع کرنے والی اور خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے پانچ لاکھ سے زیادہ Gig ورکروں کے لیے سماجی سکیورٹی کا ڈھانچہ متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔ محنت کے محکمے کے ذریعے تیار کردہ بل کے مسودے میں کمپنیوں پر اُن کے ٹیکس اور GST ادائیگیوں سے مربوط محصول لگانے کی تجویز ہے، تاکہ ایک ویلفیئر فنڈ قائم کیا جا سکے۔ اِس فنڈ سےGig ورکروں اور اُن کے اہلِ خانہ کو صحت بیمہ، لائف کور، مقررہ آمدنی اور تعلیمی فوائد فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ پہل سماجی سیکیورٹی ضابطے 2020 سے پوری طرح ہم آہنگ ہے۔ اِسی طرح کا ایک ماڈل تعمیراتی مزدوروں کے لیے پہلے سے ہی کام کر رہا ہے، جہاں پروجیکٹ کی لاگتوں پر عائد ایک فیصد محصول سے سالانہ 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم اکٹھا کی جاتی ہے۔
مہاراشٹر کے محنت کے وزیر آکاش Fundkar نے کہا ہے کہ مرکز نے ریاستی سرکار کی اس تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ اِس سلسلے میں بل کا حتمی مسودہ متعلقہ فریقوں کے ساتھ صلاح مشورے کے بعد اسمبلی کے سرمائی اجلاس 2025 میں پیش کیا جائے گا۔ لازمی رجسٹریشن مہم سے Gig ورکروں کا ایک جامع ڈیٹا بیس تشکیل دینے میں مدد ملے گی۔x