مہاراشٹر حکومت نے گنیش اُتسو کو باضابطہ طور پر سرکاری فیسٹول قرار دیاہے اور اِس سلسلے میں ایک سرکاری قرار داد جاری کی ہے۔ اِس اقدام کے تحت Bhajani Mandals، پانچ کروڑ روپے تک کی مالی مدد حاصل کرنے کے حقدار ہوں گے۔ اِس اقدام کے تحت قومی اور بین الاقوامی سطح پر گنیش اُتسو کی عوامی تقریبات کو فروغ دینے کیلئے کئی ثقافتی اور مذہبی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اِس میں ایک روحانی ڈرامہ فیسٹول، ڈرون شوز اور ریاست گیر لیکچر سیریز بھی شامل ہیں۔ اہم گنیش مندروں اور عوامی تقریبات کو آن لائن دیکھنے کیلئے ایک خصوصی پورٹل کا بھی آغاز کیا جائے گا۔ شہریوں کیلئے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم بھی تیار کیا جائے گا تاکہ وہ مقامی طور پر منائے جانے والے گنیش اُتسو کی تصاویر کو اپلوڈ کرسکیں۔
Site Admin | August 15, 2025 9:35 PM
مہاراشٹر حکومت نے گنیش اُتسو کو باضابطہ طور پر سرکاری فیسٹول قرار دیاہے اور اِس سلسلے میں ایک سرکاری قرار داد جاری کی ہے
