مہاراشٹر سرکار نے سپریم کورٹ میں بامبے ہائی کورٹ کے اُس فیصلے کے خلاف عرضی داخل کی ہے، جس میں 2006 کے 7/11 ریل دھماکوں کے سبھی 12 ملزمین کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے 24 جولائی کو اِس معاملے کی سنوائی کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ یہ دھماکے ممبئی کے سَب اربن ریل نیٹ ورک میں 11 جولائی 2006 کو ہوئے تھے۔ اِن میں 180 سے زیادہ افراد مارے گئے تھے اور دیگر کئی افراد زخمی ہوئے تھے۔ بامبے ہائی کورٹ نے خصوصی عدالت کے 2015 کے فیصلے کو کَل پلٹ دیا تھا اور فیصلہ سنایا تھا کہ استغاثہ الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے۔
Site Admin | July 22, 2025 2:59 PM
مہاراشٹر حکومت نے دو ہزار چھ ٹرین دھماکہ معاملے میں سبھی بارہ ملزمین کو بری کیے جانے کے بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے