مہاراشٹر میں سولاپور ضلع کے Akkalkot روڈ پر واقع MIDC صنعتی علاقے کے ایک Towel فیکٹری میں آج صبح سویرے آگ لگنے کے واقعے میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں فیکٹری کا مالک اور ایک ورکر کے کنبے کے ممبر شامل ہیں۔ یہ آگ تقریباً ساڑھے تین بجے رات میں سینٹرل ٹیکسٹائل مل میں لگی۔ آگ بجھانے والے عملے ساڑھے پانچ بجے شام تک آگ بجھانے میں کامیاب ہوئے۔ سولاپور سے آگ بجھانے والی گاڑیوں کو جائے حادثہ پر بھیجا گیا۔ ان کی کوششوں کے باوجود کئی گھنٹوں تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ شک ہے کہ شاٹ سرکٹ سے آگ لگی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
تلنگانہ میں حیدرآباد کے تاریخی چار مینار کے نزدیک گلزار ہائوس میں آگ لگنے کے ایک حادثے میں ایک ہی کنبے کے 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مرنے والوں میں سات سال سے کم عمر کے آٹھ بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔ تلنگانہ آفات ناگہانی کے بندوبست اور فائر سروسز کے ڈائریکٹر جنرل وائی ناگی ریڈی نے بتایا ہے کہ دھوئیں کی وجہ سے ان لوگوں کی جانیں گئی ہیں۔ شبہ ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اِس دو منزلہ عمارت میں آگ لگی ہے جس میں گرائونڈ فلور پر دکانیں ہیں اور اوپر کی منزلیں رہائشی ہیں۔
حادثے کا شکار ہوئی عمارت میں نسل در نسل ایک صدی سے بھی زیادہ وقت سے رہ رہے اس خاندان کے صرف دو افراد ہی زندہ بچ سکے۔ حیدرآباد میں تاریخی چار مینار کے نزدیک واقع گراؤنڈ فلور سمیت دو منزلہ عمارت گلزار ہاؤس میں آگ لگ جانے سے ایک ہی کنبہ کے 17 افراد کی ہلاکتوں سے پورا ملک صدمہ میں ہے۔ ہلاک ہونے والے کچھ افراد اپنے کنبہ کے ساتھ چھٹیاں منانے حیدرآباد کے باہر سے آئے ہوئے تھے۔ پولیس اور بچاؤ ٹیموں کی جانب سے موصول تفصیلات کے مطابق اموات کی وجوہات میں سے ایک گھر کے داخلہ کا بہت چھوٹا ہونا بھی ہے۔ بچاؤ اہلکاروں کو گھر میں داخل ہونے کیلئے دیوار توڑ کر ایک دوسرا راستہ بنانا پڑا۔ آج صبح سویرے لگی اس آگ کے دوران گھر کے افراد کو آگ سے بچنے کے لیے بہت کم وقت ملا۔ Air Condioners چلنے کی وجہ سے کھڑکیاں بھی بند تھیں۔ دھویں کے باہر نکلنے کیلئے کوئی جگہ نہ ہونے کے سبب عمارت ایک گیس چیمبر میں تبدیل ہوگئی اور زہریلے دھویں کے سانس کے ساتھ اندر جانے کے سبب گھر کے تمام افراد منٹوں میں بے ہوش ہوگئے۔عثمانیہ جنرل ہسپتال میں دل دہلا دینے والے مناظر نے تمام لوگوں کو غمگین کردیا جہاں ہلاک ہونے والے افراد کے رشتہ دار ان کی لاشوں کو لینے کیلئے کاغذی کارروائی کرواتے ہوئے نظر آئے۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے حیدرآباد کے گلزار ہائوس میں آگ لگنے کے واقعے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے مرنے والوں کے قریبی رشتے داروں کیلئے وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے دو-دو لاکھ روپئے اور زخمیوں کیلئے پچاس-پچاس ہزار روپئے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔تلنگانہ کی ریاستی سرکار نے بھی اِس حادثے میں مرنے والوں کے رشتے داروں کیلئے پانچ-پانچ لاکھ روپئے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ بھٹی وکرمارکا نے عثمانہ جنرل اسپتال کے مردہ خانے کے دورے کے بعد اِس کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے اہلکاروں کو ہدایت دی ہے کہ متاثرہ لوگوں کو تمام طرح کی امداد فراہم کی جائے۔کوئلے کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور متاثرہ کنبوں کو تمام طرح کی امداد کا یقین دلایا۔