مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دویندر فڑنویس آج ریاست کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور راحت اور بچاؤ کارروائیوں کا جائزہ لیں گے۔ شدید بارش اور Lower Terna پروجیکٹ سے پانی چھوڑے جانے کے بعد Ternaندی میں شدید طغیانی آ گئی، جس سے ریاست کے لاتور ضلعے کے اوسا تعلقے کا گاؤں شدید طور پر متاثر ہوا ہے۔ کئی گھر پانی میں ڈوب گئے ہیں اور احتیاطی قدم کے طور پر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ سیلاب کے پانی کی وجہ سے لاتور-شولا پور قومی شاہراہ کو جزوی طور پر بند رکھا گیا تھا۔
مغربی بنگال میں، رات بھر ہوئی شدید بارش میں جان گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 10 ہو گئی ہے۔ راجدھانی کولکاتہ شدید متاثر ہے۔ مغربی بنگال کے مختلف حصوں میں شدید بارش کی وجہ سے معمول کی زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے۔ علاقائی موسمیاتی مرکز کے مطابق کولکاتہ میں پچھلے 39 سال کے دوران محض 6 گھنٹے میں اتنی شدید بارش کبھی نہیں ہوئی۔ دفترِ موسمیات نے آنے والے دنوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے، کیونکہ خلیج بنگال کے شمال مشرقی حصے پر بنی کم دباؤ کی پٹّی وجہ سے بنگال کے جنوبی ضلعوں اور کولکاتہ میں شدید بارش کے حالات بن سکتے ہیں۔×