مہاراشٹرکے نندربار ضلعے کے Taloda تعلقہ کے Chandshaili گھاٹ کے مقام پر مسافروں کو لے جانے والی ایک گاڑی کے پلٹ جانے کے حادثے میں آٹھ افراد ہلاک اور 28 دیگر زخمی ہوگئے۔ متاثرین آج صبح استنبا یاترا سے واپس آرہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات سے معلوم ہوا ہے اِس گاڑی میں 40 سے زیادہ افراد سفر کر رہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں میں سے 15 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اِنھیں پہلے Taloda کے ذیلی ضلع اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، بعد میں نندربار ضلع اسپتال میں داخل کیا گیا۔ زخمی افراد میں نندربار تعلقہ اور شہر کے گھوٹانے، شمشیرپور اور شبری ہٹّی علاقوں کے باشندے شامل ہیں۔
Site Admin | October 18, 2025 9:38 PM
مہاراشٹرکے نندربار ضلعے کے Taloda تعلقہ کے Chandshaili گھاٹ کے مقام پر مسافروں کو لے جانے والی ایک گاڑی کے پلٹ جانے کے حادثے میں آٹھ افراد ہلاک اور 28 دیگر زخمی ہوگئے