مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھاکرشنن، نائب صدر کے عہدے کے انتخاب کیلئے NDA کے امیدوار ہوں گے۔ BJP کے قومی صدر اور مرکزی وزیر جے پی نڈّا نے آج نئی دلّی میں BJP پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس کا اعلان کیا۔
وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیردفاع راجناتھ پارلیمانی بورڈ کے دوسرے ممبروں کے ساتھ میٹنگ میں موجود تھے۔
نائب صدر کا انتخاب 9 ستمبر کو ہوگا۔ جگدیپ دھنکھڑ کے استعفے کی وجہ سے یہ انتخاب ہوگا۔