مکّے بازی میں، کَل بینکاک میں 19 سال تک کی عمر کی خاتون ایشیائی باکسنگ چمپئن شپ میں بھارت کی نِشا اور مُسکان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کے تمغے جیتے ہیں، جبکہ 5 دیگر مکّے بازوں کو چاندی کے تمغے ملے ہیں۔ مقابلے میں اُترنے والی 10 خاتون مکّے بازوں میں سے 9 تمغوں کے ساتھ واپس آئیں گی، جن میں سونے کے 2، چاندی کے 5 اور کانسے کے 2 تمغے شامل ہیں۔ بھارت کی کھلاڑیوں نے چین، قزاقستان اور اُزبیکستان جیسے ملکوں کی کھلاڑیوں کے ساتھ سخت مقابلہ کیا۔×