چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی سربراہی میں مکمل انتخابی کمیشن آج پٹنہ میں انکم ٹیکس محکمے، انفورسمینٹ ڈائرکٹوریٹ، بینکوں، ریلوے، ہوائی اڈوں اور منشیات کی روک تھام سے متعلق بیورو اور دیگر محکموں کے حکام کے ساتھ میٹنگ کرے گا۔
انتخابی کمیشن کی ٹیم ریاست میں آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے بہار کے دو روزہ دورے پر ہے۔ انتخابی کمیشن کی ٹیم مرکزی اور ریاستی پولیس فورسز کے نوڈل افسروں، ڈائریکٹر جنرل، سکریٹری جنرل اور دیگر سینئر حکام سے بھی ملاقات کرے گی۔
انتخابی کمیشن کی ٹیم نے کَل پٹنہ میں تصدیق شدہ 12 سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی تھی۔ میٹنگ کے دوران مختلف پارٹیوں نے کمیشن کے سامنے بہت سے اہم مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انتخابی کمیشن کی ٹیم نے انتظامیہ اور پولس افسران کے ساتھ بھی ایک میٹنگ کی ہے۔ اِس میٹنگ میں تمام 38 ضلعوں کے ڈویژنل کمشنروں، انسپیکٹر جنرل، ڈپٹی اسپیکٹر جنرل، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور سپریٹینڈینٹ آف پولیس نے شرکت کی تھی۔ کمیشن نے ضلع انتخابی افسروں کے ساتھ ریاست میں آئندہ ہونے والی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
انتخابی کمیشن آج دوپہر ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کرے گا جس میں وہ میڈیا کے نمائندوں کو اس دو روزہ دورے کے دوران کیے جائزے اور مشاورت سے متعلق نتائج اور تفصیلات سے آگاہ کرے گا۔x