ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 28, 2025 2:33 PM

printer

مونتھا طوفان کی وجہ سے آندھرا پردیش اور اڈیشہ میں موسلادھار بارش ہورہی ہے اور تیز وتند ہوائیں چل رہی ہیں۔

سمندری طوفان Montha نے شدید طوفان کی شکل اختیار کرلی ہے اور ہوائیں 90 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہیں، جس کے سبب آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں اور شدید بارش ہو رہی ہے۔ یہ سمندری طوفان آج رات آندھراپردیش کے ساحل پر مچھلی پٹنم اور کلِنگا پٹنم کے درمیان پہنچ سکتا ہے۔ Srikakulam، Vizianagaram، وشاکھاپٹنم، Anakapalli، مشرقی گوداوری، Konaseema، کاکیناڈا، کرشنا، نیلّور اور پراکاسم اضلاع میں پہلے سے ہی تیز ہوائیں اور شدید بارش ہورہی ہے۔ کچھ سڑکوں کے ٹوٹنے کے سبب نچلے علاقوں میں کنکٹیویٹی دشوار ہوگئی ہے۔ اس طوفان کی وجہ سے ایک ہزار 400 گاؤں اور 44 قصبے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے، وزیرِ اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو سے بات کی اور انہیں راحت اور بچاؤ کاموں میں مرکز کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔