موسمیات کے محکمے نے پیشگوئی کی ہے کہ آج جموں و کشمیر میں کئی جگہوں پر عام طور پر آسمان ابر آلود رہے گا اور ہلکی سے اوسط بارش ہونے کا امکان ہے۔ موسم سے متعلق تازہ ایڈوائزری کے متعلق جموں ڈویژن کے کچھ ضلعوں میں شدید بارش کا امکان ہے، جبکہ جنوبی کشمیر میں اوسط سے شدید بارش ہو سکتی ہے۔
موسمیات کے محکمے نے ایڈوائزری جاری کی ہے اور لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ کچھ ضلعوں میں شدید سے بہت شدید بارش کے امکان کے پیش نظر محتاط رہیں۔×